لاہور(خبرنگار) انسداد دہشتگردی عدالت نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے موبائل کی فرانزک رپورٹ پیش نہ کرنے پر ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے وارنٹ گرفتاری جاری
Jun 06, 2024