ہائیکورٹ: ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیاں فروخت کرنے والی دکانیں مستقل سربمہر کرنے کا حکم

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیاں بیچنے والی دکانوں کو مستقل طور پر سر بمہر کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے بحریہ ٹائون میں پارکوں کی جگہ کے کمرشل استعمال کا نوٹس لے لیا۔ بحریہ ٹائون کے وکیل نے ایل ڈی اے سے منظوری تک کام روکنے کی یقین دہانی کرائی۔ سموگ کیس کی سماعت کے تحریری حکم کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں بہت زیادہ تعداد میں مردہ مرغیاں تلف کیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ کا کچرا کہاں تلف ہوتا ہے؟۔ 7 جون تک رپورٹ د اخل کی جائے۔ عدالت نے مارکیٹ میں صفائی ستھرائی سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔ عدالت نے پی ایچ اے کو سرکاری پارکس کی مقامی کمیٹیوں کے ساتھ مل کر دیکھ بھال سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

ای پیپر دی نیشن