لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے الیکشن ٹربیونلز کیلئے ریٹائرڈ جج مقرر کرنے کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ معاملے کی اہمیت کے پیش نظر درخواست چیف جسٹس کو بھجوائی جاتی ہے۔اگر چیف جسٹس مناسب سمجھیں تو درخواست کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دیں، صدارتی آرڈیننس کی آئینی حیثیت کا تعین کرنا ضروری ہے۔