لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے اور بلے کا نشان واپس لینے کیخلاف درخواستوں پر فل بنچ بنانے کا فیصلہ جاری کردیا۔ سیکرٹری پی ٹی آئی عمرایوب اور چیئرمین بیرسٹر گوہرِ خان کی درخواستوں پر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت درخواستوں کو فل بنچ میں لگانے کی ہدایت کرتی ہے۔