اسلام آباد (خبر نگار) وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت آئندہ برسوں میں ماحولیاتی تحفظ کی ایک روشن مثال قائم کرے گی۔ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ عوام ماحولیاتی خطرات کو کم کرنے کے لئے کوششوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ماحولیاتی تبدیلی، پانی اور خوراک کی حفاظت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت اور عوامی تعاون کے ساتھ ساتھ میڈیا میں آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں اور میڈیا کا کردار حکومتی یا نجی اداروں سے کم اہم نہیں ہے۔