فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز‘سعودی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی‘مقابلہ آج

لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2میں پاکستان سے مقابلے کیلئے سعودی عرب کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔سعودی عرب کی فٹبال ٹیم چارٹر فلائٹ سے ریاض سے اسلام آباد پہنچی، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ٹیم کا استقبال کیا۔اس موقع پر سیکرٹری آئی پی سی ظہور احمد، ڈی جی پی ایس بی شاہد اسلام، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود بھی موجود تھے۔سعودی فٹ بال ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، سعودی فٹ بال ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا ہوم مقابلہ آج 6 جون کو شام ساڑھے چھ بجے جناح فٹبال سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کوسخت سیکورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔سعودی عرب کی ٹیم چارٹرڈ طیارے پر اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچی تھی۔ سعودی کھلاڑیوں کوی خصوصی طور پر سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں امیگریشن کی گئی ۔سعودی وفد کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہِ دیا گیا ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن