انتخابی اخراجات کی تفصیلات پہلے ہی جمع کرا چکے ہیں: پی ٹی آئی نظریاتی

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)چیئرمین تحریک انصاف (نظریاتی) اختر اقبال ڈار کی ہدایت پر تحریک انصاف (نظریاتی ) کے نائب صدر سید محمد علی شاہ الیکشن کمشن میں پیش ہوئے اور ممبر کمشن کے روبرو اپنی پارٹی کے انتخابی اخراجات سے آگاہ کیا اور کہاکہ ہم نے انتخابی اخراجات تفصیلات قبل از وقت ہی الیکشن کمشن آف پاکستان میںجمع کروا رکھی تھیں مگر پھر بھی ہماری پارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ دوران بحث کمشن ممبر نے کہا کہ آپ کے اخراجات کی تفصیلات میں رقوم کے ٹوٹل میچ نہیں کر رہے، آپ ان کی درستگی کے بعد اپنے اخراجات کی رپورٹ دوبارہ الیکشن کمشن آفس جمع کروا دیں۔

ای پیپر دی نیشن