شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں اب ملکی ترقی کے ساتھ ساتھ (ن) لیگ کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور جلد تنظیم سازی کا عمل مکمل کرکے پارٹی کو گراس روٹ لیول پر فعال بنایا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ عوامی امنگوں کی ترجمان اور ملکی مسائل و مشکلات کے تدارک کی ضامن ہے جس نے ہر دور میں پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کی جدوجہد کی اور اب بھی وفاقی و صوبائی حکومت ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کی خاطر برسر پیکار ہے۔ مگر پی ٹی آئی والے ملکی معیشت کو توانا ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔
نواز شریف کی زیرقیادت ملک کو ترقی یافتہ بنایا جائے گا: عارف سندھیلہ
Jun 06, 2024