تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید سروسز ہسپتال سے کیمپ جیل منتقل، جبری ڈسچارج کی مذمت، پی ٹی آئی، اہلخانہ 

Jun 06, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید کو ڈسچارج کر کے واپس کیمپ جیل بھیج دیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف و اہلخانہ محمود الرشید کو ہسپتال سے جبری ڈسچارج کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ محمود الرشید کی دو دن قبل اپنڈکس پھٹنے پر سرجری کی گئی۔ اپنڈکس پھٹنے پر اُن کا معدہ شدید متاثر ہوا۔ پنجاب حکومت نے زبردستی ہسپتال سے جیل شفٹ کر دیا۔ شدید گرم موسم میں زخم خراب ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ محمود الرشید کو بیماری کی حالت میں جیل شفٹ کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

مزیدخبریں