آندھی، بارش، چھتیں، دیواریں گرنے سے 2 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

اسلام آباد‘ لاہور، گوجرانوالہ‘قلعہ دیدار سنگھ‘ فیروزوالہ‘ شیخوپورہ‘ گجرات(نوائے وقت رپورٹ +  نمائندہ خصوصی+نامہ نگاران)آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز آندھی‘ بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ جس کے بعد حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بھیرہ میں بھی مکانوں کی چھتیں گرنے سے 10افراد زخمی ہوئے۔خوشاب میں7سمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ مسجد کا مینار ٹوٹ گیا۔ گلگت بلتستان، استور اور اسکردو میں بھی بارش ہوئی جبکہ حافظ آباد ،چنیوٹ میں آندھی اور طوفان آیا۔سماہنی میں موسم خوشگوار ہوگیا‘دوسری جانب بلوچستان اور سندھ میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں 47 جبکہ دادو میں درجہ حرات 46ریکارڈ کی گیا۔ پنجاب‘ خطہ پوٹھوہار‘ خیبر پی کے میں چند مقدمات پر مزید بارش کا امکان ہے۔جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گوجرانوالہ میںآندھی اور بارش سے  حادثات  میں2 کمسن بچوں سمیت تین افراد جاں بحق  جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ داس راج منڈیالہ تیگہ میں 8سالہ منیس آندھی کے باعث تالاب میں گرکر جاں بحق ہو گیا۔  تلونڈی موسیٰ خاں میں   چھت گرنے سے محنت کش کی 12سالہ بیٹی سفیہ نور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 13سالہ ثمرہ  زخمی ہو گئی‘ فرانسیس آباد میں   گودام کی دیوار تلے آکر55سالہ شیر علی شدید زخمی ہوگیا اور کچھ دیر  جان کی بازی ہار گیا۔بینک کی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے‘ پٹرول پمپ کی دیوار گر نے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ کئی مقامات پر درخت اور سائن بورڈز گر گئے۔قلعہ دیدار سنگھ کے محلہ جعفریہ کی  2 بچوں کی ماں 22 سالہ ارسہ بتول گھر کے صحن میں کھڑی تھی کہ تیز آندھی کی وجہ سے چھت کی دیوار گر گئی جس سے ارسہ شدید زخمی ہو گئی جسے ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ چترال میں ژالہ باری اورطوفانی بارش سے فصلوں اور پھلوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ پشاور اور مردان میں بارش سے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی۔ دیرلویر میں بارش سے کئی علاقوں کے بجلی فیڈر ٹرپ کر گئے۔عشیری درہ جبر میں گوہر کے گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے مویشی ہلاک جبکہ اہلخانہ محفوظ رہے۔شاہدرہ اور فیروز والا کے گردونواح میں تیز آندھی کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ‘ درخت اکھڑ گئے ‘ سائن بورڈ گرنے سے ایک نوجوان ہلاک ایک زخمی ہوگیا، کئی علاقوں میں بجلی گھنٹوں بند رہی۔ شیخوپورہ کی قریبی آبادی ڈیرہ بوڑھ والا (بھکھی) میں تیز آندھی کے بعد بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا‘45 سالہ بشیر احمد کھیتوں میں کام کررہا تھا کہ اس پر آسمانی بجلی  آن پڑی۔ ریسکیو نے نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔گجرات سے نامہ نگار کے مطابق کنجاہ اور گرد و نواح میں تیز آندھی اور بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا جس سے گرمی کے ستائے  لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ 

ای پیپر دی نیشن