کامونکی:اسسٹنٹ کمشنرکے گراں فروش ریڑھی بانوں کو جرمانے  

Jun 06, 2024

کامونکی(نمائندہ خصوصی)گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر خرم مختار بھنگونے مین بازار ودیگر علاقوں میں نان و چھابڑی فروش اور ریڑی بانوں کو سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے عائد کیے۔ انکا کہنا تھا کہ تمام دکان دار ریٹ لسٹ پرفوکس کریں خود ساختہ مہنگائی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں جبکہ شہر اور گردونواح میں جلدگرینڈ آپریشن کیا جائے گا اور روزانہ کی بنیادوں پر چیکنگ کرتے ہوئے تمام معاملات کو بہتر بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں