گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)امت میں اختلاف رائے صحت مندی اور تندرستی کی علامت ہے نہ کہ انتشار۔اختلاف کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم خود کو انسانیت کے مقام سے نیچے گرا دیں۔اختلاف رائے ہماری معاشرتی،سماجی اور گھریلو زندگی کا حصہ ہے۔اگر اختلاف رائے کے آداب پر عمل کر لیا جائے تو بگڑنے سے بچا جا سکتا ہے۔اختلاف رائے کے ضوابط پر عمل نہ کرنے سے تعصب و منافرت پھیلتی ہے۔ان خیالات کا اظہار عالمی مبلغ اسلام پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر علامہ طاہر رضاقادری کی قیادت میں آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.علامہ طاہر رضا قادری نے پیر زادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کی دینی ملی خدمات پرخوبصورت خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارۃ المصطفٰے کے شاندار مراکز کسی کرامت سے کم نہیں۔ وفد میں شامل چیئر مین علماء بورڈ پاکستان سنی تحریک پیر سید عرفان شاہ مجددی و دیگر نے مرکز مصطفیٰ وزٹ کر کے دلی مسرت و قلبی سکون حاصل کیا۔