گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پیر صوفی محمد نظام الدین سچے عاشق رسول اور محب وطن تھے تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفیٰ کے لئے آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔صوفی محمد نظام الدین جیسے اولیائے کرام نے ہی لوگوں کو اسلام کی طرف مائل کیا۔اولیائے کرام کے آستانوں سے محبت رسول کی خوشبو آتی ہے یہ دہشت گردی نہیں بلکہ ناموس رسالت ماب پر کٹ مرنے کا درس دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مذہبی سکالر پیر زادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی امیر اعلیٰ ادارۃ المصطفے پاکستان،علامہ پیر سید فدا حسین شاہ ،علامہ پیر محمد خالد حسن مجددی کے والد گرامی ممتاز روحانی شخصیت صوفی محمد نظام الدین نقشبندی کے 54 ویں سالانہ عرس مبارک اور جلسہ دستار فضیلت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت صدارت پیر خواجہ محمد نوید حسین نقشبندی مجددی نے کی۔اس موقع پر ڈاکٹر حافظ احمد نورانی،مولانا اکبر نقشبندی، حافظ رفیق قادری، ، قاری اعظم چشتی نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں ممتاز مذہبی سکالر پروفیسر حافظ سعید احمد کے علاوہ کثیر تعداد میں علمائے کرام کارکنان اہلسنت کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔