گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی ڈیڈلائن کے بعد ضلعی انتظامیہ و محکمہ ماحولیات گوجرانوالہ کی ٹیموں نے پلا سٹک بیگز کے خلاف پھرپور کاروائی کا آغاز کر دیا۔کمشنرنوید حیدر شیرازی اورڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسٹنٹ سٹی عبد الباسط نیمحکمہ ماحولیات کی ٹیموں کے ہمراہ مختلف مقامات دال بازار، کھیالی شاہ پور بازار، جی ٹی روڈ، شاہین آباد،حافظ آباد روڈ پر بلاسٹک شاپر بیگ کے خلاف پھرپور کاروائی کی اور تقریباً اڑھائی من پلاسٹک شاپر بیگ مختلف دکانوں سے بحق سرکار ضبط کیا گیا۔ علاوہ ازیں 37000 روپے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر جرمانہ بھی عائدکیا گیااس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات گوجرانوالہ وسیم احسن چیمہ نے شایا کہ ڈائریکٹر جنرل ماحولیات محمد عمران حامد شیخ کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں ممنوعہ پلاسٹگ کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔