گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آرٹسٹ سلک چوہدری اور کیپری تھیٹر انتظامیہ کو وارننگ نوٹسز جاری۔منظور شدہ مسودہ،سنسر ریہرسل اور حکومتی ہدایات کی پابندی کرناہوگی۔ تھیٹر انتظامیہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور عوام کو مثبت تفریح فراہم کریں۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فنکار اور تھیٹر انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہارغلام عباس ڈائریکٹر آرٹس کونسل گوجرانوالہ نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ تھیٹروں کی سخت مانیٹرنگ سے گوجرانوالہ میں بہترین تھیٹر ڈرامہ پیش کیے جارہے ہیں تاہم قوانین کی خلاف ورزی پر فوری کاروائی کی جاتی ہے۔
گوجرانوالہ:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، فنکار اور تھیٹر انتظامیہ کو وارننگ نوٹسز جاری
Jun 06, 2024