نواز شریف کے بغیر پاکستان کی سیاست نامکمل ہے:ابرار بٹ

Jun 06, 2024

 قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)صدر مسلم لیگ(ن)ترکیہ میرابرار احمد بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)نے قائد و صدر میاں محمد نواز شریف کے بغیر پاکستان کی سیاست نامکمل ہے،ان کے ہی ادوار میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوا ملک گیر سطح پر موٹرویز و ماحول دوست ستی سفری بسوں کا جال پھیلایا گیا جس سے گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے ہونے لگا،مسلم لیگ (ن)میاں نواز شریف کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتاان کا دوبارہ پارٹی کا بلا مقابلہ صدر ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ کارکنوں کے دل نواز شریف کے نام سے دھڑکتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف قوم کا اثاثہ ہیں وہی ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے۔

مزیدخبریں