عالم اسلام اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں:علامہ خالد مجددی 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)علامہ پیر خالد حسن مجددی کی قیادت میں دینی جماعتوں کے وفد کی چیمبر آف کامرس میں ایکس صدور اخلاق احمد بٹ،سعید تاج اور دیگر سے ملاقات۔علامہ پیر خالد حسن مجددی نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی نہتے فلسطینیوں پر بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔عالم اسلام اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔اقوام متحدہ ،او آ ئی سی، انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کے جنگی جرائم کا نوٹس لیں،اقوام متحدہ اسرائیل کی گھر کی لونڈی کاکردارمت ادا کرے۔ پاکستان، سعودی عرب، ایران ،ترکیہ اور دیگر اسلامی ریاستوں کو فلسطین کی فوجی مدد کامطالبہ کرتے ہیں،تاجر برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل عملی بائیکاٹ کریں۔محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ سود اللہ سے براہ راست جنگ ہے تجارت اور کاروبار میں سودی لین دین ختم کیا جانا چاہیے،تحفظ عقیدہ ختم نبوت کی50 سالہ گولڈن جوبلی کی تقریبات پر جوش و جذبہ سے منایا جائے گا۔آئین  پاکستان کے مطابق قادیانی کافر اور اسلام دشمن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن