آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر نے پاک آسٹریلیا میچ کیلئے پاکستان فین زون کے ٹکٹ خریدلیے

آسٹریلیا میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر بھی پاکستان آسٹریلیا  کا میچ دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے پاکستان فین زون کے ٹکٹ حاصل کر لیے، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف4  نومبر کو میلبرن میں شیڈول ون ڈے میچ کے لیے آن لائن ٹکٹ بک کیے۔پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ نے آسٹریلیا کے حکام سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پر زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان فین زون بنانے پر کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ، پاکستان کرکٹ فینز کرکٹ سے پیار کرتے ہیں، امید ہے پاکستان فینز زون بھرے ہوں گے۔پاکستانی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی وائٹ بال کرکٹ میں رائیولری تاریخی ہے، یہ فین زونز شائقین کرکٹ کو اپنی ٹیم کی کامیابی پر جشن منانے کا موقع فراہم کرتے ہیں، کرکٹ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مؤثر بنانے میں اہم ثابت ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن