اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے آڈیو لیک کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور شریک ملزم اسد خان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 5جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کیس کی سماعت کی ۔اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی گئی جومنظورکرلی گئی ۔بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈاپور اور شریک ملزم اسد خان پر فرد جرم کے لئے 5جولائی کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔