جون اہم مہینہ ، ملک میں اب سیاسی فیصلے ہوں گے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ جون اہم مہینہ ، ملک میں اب سیاسی فیصلے ہوں گے ، عدالتیں چھوٹی پڑ گئی ہیں بے گناہ لوگوں کی تعداد زیادہ ہے ، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی رہائی کی اپیل ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عدالتیں چھوٹی پڑ گئی ہیں بے گناہ لوگوں کی تعداد زیادہ ہے، اڈیالہ میں غریب لوگ ہیں، اس گرمی میں 500 لوگوں کی پیشی ہوتی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ 80 سے 90 فیصد لوگ بے گناہ قید ہیں، درخواست ہے اس عید پر عام معافی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ فوج کی عزت ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے لیکن ایسے کیا پیغام جا رہا ہے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وقت ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے، جون اہم مہینہ ہے، ملک میں اب سیاسی فیصلے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف دور میں جو میں نے چین کے ساتھ سرمایہ کاری پر دستخط کئے تھے وہ ویسے کے ویسے ہی پڑے ہیںجو سرمایہ کار ہیں وہ ملک چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں باہر سے کون آئے گا۔

ای پیپر دی نیشن