مریم نواز کا صوابدیدی فنڈ 2 ارب سے بڑھا کر 5 ارب کردیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صوابدیدی فنڈ 2 ارب سے بڑھا کر 5 ارب روپے کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صوابدیدی فنڈ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے مالی سال میں وزیراعلیٰ کیلئے 5 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلٰی اپنی مرضی کے مطابق اس فنڈ سے کسی کو بھی پیسے دے سکتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن