انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد نے توڑ پھوڑ کے کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان ،سینیٹرشبلی فراز سمیت دیگر رہنمائوں کی عبوری ضمانتوں میں 5جولائی تک توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز، علی نواز اعوان ودیگر کیخلاف توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی،جج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث ڈیوٹی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی اور پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانتوں میں5 جولائی تک توسیع کر دی۔
عمر ایوب،شبلی فراز سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 5جولائی تک توسیع
Jun 06, 2024 | 15:10