پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ سے آگاہی پیدا ہوئی، اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، جس کو چاہا اٹھا لیا اور مقدمے میں ڈال دیا۔اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم پارٹی کا ہر اول دستہ ہے ، حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ 50 سال بعد آئی، اس سے آگاہی پیدا ہوئی، دیگر ممالک میں بھی 30 سال بعد کسی ریاست میں راز نہیں رکھا جاتا۔شبلی فراز نے کہا کہ اس پر بات چیت ہوتی ہے کہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ دہرائی جائیں، اس لئے ہم 1971 کے واقعات اور اب میں مماثلت دیکھ رہے ہیں، نہیں چاہتے کہ جو غلطیاں ہوگئیں ان کو دہرائیں اور نقصان اٹھائیںپی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک کا سوچیں، ملک تباہ ہو رہا ہے، اضطراب کی کیفیت ہے، ملک کے مقبول لیڈر کو رہا کریں، سیاسی مقدمات کو ختم کریں، مینڈیٹ کو واپس کیا جائے تب سیاسی استحکام آجائے گا۔
اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، جس کو چاہا اٹھا لیا اور مقدمے میں ڈال دیا: شبلی فراز
Jun 06, 2024 | 15:30