سالمیت کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے:روسی صدر

Jun 06, 2024 | 17:06

ویب ڈیسک

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے واضح کیا ہے کہ روس کی سالمیت اور خودمختاری کو خطرات لاحق ہوئے تو ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔یوکرین پر ایٹمی جنگ کے خطرات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ مغرب نے بارہا روس پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا الزام لگایا لیکن ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔امریکہ تھا جس نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کیے. انہوں نے کہا کہ روس کا جوہری اصول متعدد خطرات کے جواب میں ایسے ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دیتا ہے۔روسی صدر پیوٹن نے واضح کیا کہ روس کا نیٹو کے رکن ممالک پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

مزیدخبریں