اسلام آباد: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ عمرے کے ویزے پر حج نہیں ہوسکتا۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ حج آپریشن 12 جون کو مکمل ہوجائے گا، پاکستان میں حج کیلئے دو نظام ہیں، ایک حکومتی نظام ہے اور دوسرا پرائیویٹ، کسی حاجی کے خلاف کسی قسم کا کریک ڈاؤن نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ کل ایک لاکھ 60 ہزار کے قریب لوگ حج پر جا رہے ہیں.حج پر جانے والوں کیلئے تربیتی نشستوں کا اہتمام ہورہا ہے۔
عمرے کے ویزے پر حج نہیں ہوسکتا: طاہر اشرفی
Jun 06, 2024 | 17:47