وزیراعظم کی بجٹ پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کی خصوصی ہدایات جاری

Jun 06, 2024 | 17:51

ویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے نے بجٹ پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کی خصوصی ہدایات جاری کردیں، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم سمیت دیگرپارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی خصوصی ہدایات جاری کی ہے کہ بجٹ پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے، ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم ودیگرپارلیمانی جماعتوں سےبجٹ پرمشاورت ہوگی.ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقصد کیلئے وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک آج کوئٹہ جائیں گے اور بلوچستان حکومت کوبجٹ اقدامات سے آگاہ کریں گے۔قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلی کوشرکت کی دعوت دی جائے گی اور بجٹ اہداف اور اقدامات پر بریفنگ دی جائےگی۔وزیراعظم آزاد جموں وکشمیراور وزیراعلی گلگت بلتستان سے بجٹ پرمشاورت پہلے ہی مکمل کرلی گئی ہے.اس کے علاوہ بجٹ کی منظوری کے لیے پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کیے جائیں گے.

خیال رہے بجٹ 2024-25 جو پہلے 10 جون کو پیش ہونا تھا اب 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا یے کہ پاکستان اقتصادی سروے 2023-24 10 جون کو کونسل کے اجلاس کے بعد 11 جون کو پیش کیا جائے گا۔وفاقی بجٹ 2024-25 کو 26 جون تک سینیٹ سے منظوری ملنے کا امکان ہے.پاکستانی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے مطالبے پر مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا امکان ہے۔بجٹ 2024-25 کے لیے بجٹ تجاویز کے مطابق پاکستان میں مرحلہ وار سیلز اور انکم ٹیکس پر چھوٹ ختم کرنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں