حکومت نے ’’لیپ ٹاپ فار آل اسکیم‘‘ کا اعلان کر دیا

Jun 06, 2024 | 21:59

ویب ڈیسک

طلبہ کے لیے خوشخبری ہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ سال ’’لیپ ٹاپ فار آل اسکیم‘‘متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسکیم کے تحت انٹرسٹ فری بینکوں سے بچوں کو لیپ ٹاپ مل سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پچھلےسال عبوری حکومت تھی اس لیے بچوں کو لیپ ٹاپ نہیں دیے تھے اب جب ہماری حکومت آئی تو بجٹ میں وقت بہت کم تھا آئی ایم ایف  شرائط بھی ہیں ان کو لے کر بھی چلنا ہے ہماری کوشش ہے اگلے 2 سے 3 دن میں فیصلہ ہو جائے اور لیپ ٹاپ لازمی دیےجائیں۔رانامشہود کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آئندہ چندماہ اہم ہوں گے سیلاب سے نمٹنے کیلئے پہلے سے محفوظ انتظامات کی ضرورت ہے مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنا ماحولیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ ہے۔

مزیدخبریں