سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

Jun 06, 2024 | 22:10

ویب ڈیسک

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے علاقے سدیر میں مرکزی کمیٹی کے حکام چاند دیکھنے کیلئے موجود ہیں.سعودی متعلقہ اداروں کی جانب سے شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے، سعودی محکمہ فلکیات کا کہنا ہے کہ مملکت میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

دریں اثنا سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق المجمعہ رصد گاہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آج جمعرات کو ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ماہرین کے مطابق جمعرات کا سورج غروب ہونے کے بعد 13 منٹ تک چاند افق پر موجود رہے گا. اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رویت ہلال انتہائی آسان ہوگی بشرطیکہ مطلع صاف ہو۔ماہرین نے بتایا کہ سدیر میں سورج 6 بجکر 46 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ ہلال 6 بجکر 59 منٹ پر ڈوب جائے گا، آج ذو الحجہ کے ہلال کی پیدائش دوپہر 3 بجکر 37 منٹ پر ہوگی۔

مزیدخبریں