اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کیلئے ڈپلومیٹک انکلیو میں سرکاری رہائش گاہیں تعمیر کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے لیے ڈپلومیٹک انکلیو میں سرکاری رہائش گاہیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نئے مالی سال کے بجٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی رہائش گاہوں کیلئے دو منصوبے شامل کرلیے گئے ہیں۔منصوبے کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کے لیے ڈپلومیٹک انکلیو میں رہائش گاہیں تعمیر کی جائینگی۔وفاقی حکومت نے ابتدائی طور پر منصوبے کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کر لیا،وزارت قانون نے منصوبے کی فیزیبیلٹی سٹڈی کے لیے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے مانگ لیے۔زمین کی خریداری اور باؤنڈری وال کی تعمیر پر 35 کروڑ روپے لاگت آئے گی.آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پلان میں منصوبہ کے لیے ابتدائی طور پر 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن