ذرائع کے مطابق یہ دونوں پاورپلانٹس چین کے تعاون سے لگائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ چشمہ کے مقام پر ایٹمی بجلی گھر سی ون اور سی ٹو پہلے ہی کام کررہے ہیں جب کہ نئے پاور پلانٹس کا نام سی تھری اور سی فور رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چین کے تعاون سے نئے پاور پلانٹس پر جلد کام شروع کردیا جائے جس سے بجلی کی کمی کو پورا کیا جاسکے گا۔