پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون نےابھی تک ہمارا مینیڈیٹ تسلیم نہیں کیا۔ مسلم لیگ نون ہمارے بتیس ارکان کو گود میں لے کر بیٹھی ہے دونوں پارٹیوں نے ہمارے مینیڈیٹ کو خراب کیا ہے۔ اس موقع پرمسلم لیگ قاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل مشاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کسی محاز آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا ہم نےملک میں مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا وزیراعظم کو بلامقابلہ منتخب کرایا لیکن مفاہمت کا عمل آگے نہیں چل سکا اگرعوام کومایوس کیا گیا تو دوبارہ موقع نہیں ملے گا، مسائل کو حل نہ کیا گیا تو جمہوری ڈھانچہ خطرے میں پڑسکتا ہے۔ مشاہد حسین نے کہا کہ چار میں سے تین صوبے عدم استحکام کا شکارہیں یہ وائرس مرکز تک پہنچ سکتا ہے سیاسی قیادت مل کر کام کرے ہم کسی گند میں نہیں پڑنا چاہتے۔