سپین (زاہد مصطفیٰ اعوان سے) قونصلر جنرل سید ایاز حسین کمیونٹی کی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔ گزشتہ ہفتہ تاراگونا اور گردونواح میں 220 پاکستانیوں کے کیریکٹر سرٹیفیکیٹ مسترد ہونے والے کاغذات کے حوالے سے قونصلر جنرل سید ایاز حسین نے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ پاکستانی ہیں جنہوں نے بغیر سوچے سمجھے اور ہمارے جواب کا انتظار کئے بغیر کیریکٹر سرٹیفیکیٹ بنوا لئے تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ابھی تک قونصلیٹ بارسلونا میں صرف 30 پاکستانیوں نے رابطہ کیا ہے۔ پانچ پاکستانیوں نے بغیر تصدیق کروائے کیریکٹر سرٹیفیکیٹ جمع کروائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قونصلیٹ کا عملہ ان کے حل کے لئے کوشاں ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ مسئلہ بھی بہت جلد حل ہو جائے گا کیونکہ یہ کمیونٹی کا مسئلہ ہے اور کمیونٹی کا مسئلہ حل کرنا ہمارا فرض ہے۔ ہم اس معاملہ میں بھی کمیونٹی کو بہت جلد خوشخبری سنائیں گے۔