وفاقی وزیر برائٓے اطلاعات ونشریات شیری رحمان نے کہا ہے کہ احتجاج کی سیاست سے ملک کو نقصان ہوگا شریف برادران کو عدالت کا فیصلہ قبول نہیں تو جموریت کو نقصان نہ پہنچائیں

Mar 06, 2009 | 15:51

سفیر یاؤ جنگ
پارلیمنٹ ہاوس کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے ساتھ مفاہمت کی بات چیت چل رہی ہے ۔ سیاستدان ملک میں منفی سیاست کی بجائے تمام مسائل پارلیمنٹ میں حل کریں۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ نون میں بننے والے فارورڈ بلاک کے بارے میں شیری رحمان نے کہا کہ آئین کے اندررہ کر کوئی فارورڈ بلاک بنانا چاہتا ہے تو بے شک بنائے اس میں حکومت کا کوئی کردار نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ نون بائیکاٹ کی سیاست ختم کرکے جمہوری طریقے سے اپنے موقف کا اظہار کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عدلیہ کے سامنے پیش ہوتی رہی ہے اور اگر عدلیہ کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کیا تو جمہوری طریقوں سے احتجاج کیا ہے۔
مزیدخبریں