نیٹو کمانڈر جنرل سٹینلے کے اختیارات میں اضافہ

اوٹاوا (ثناءنیوز) امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ افغانستان میں اتحادی افواج کے سربراہ کے اختیارات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔کینیڈا کے دارلحکومت اوٹاوا میں ڈیفنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈرجنرل سٹینلے مک کرسٹل کے اختیارات میں توسیع کردی گئی ہے۔اورحقیقتاً افغانستان میں موجود تمام امریکی فورسز کوان کے آپریشنل کنٹرول میں دے دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب جنرل مک کرسٹل امریکی آپریشنل فورسز کی سرگرمیوں کو ضرورت کے مطابق گھٹا اور بڑھا سکیں گے۔اس سے پہلے یہ اختیارکسی جنرل کو نہیں دیا گیا تھا۔انھوں نے بتایا کہ اس کا مقصد نیٹو افواج کے حملوں میں افغان شہریوں کی ہلاکتوں سے بچنا ہے اور آپریشنز کی مکمل جانچ پڑتال کو یقینی بنانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن