امریکی سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ اگر ریمنڈ ڈیوس کو رہا نہ کیا گیا توپاکستانیوں کے لیے ویزوں کا اجرا اورامداد روکی جاسکتی ہے

Mar 06, 2011 | 02:21

سفیر یاؤ جنگ
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کی روایت موجود ہے اور پاکستان کو بھی ریمنڈ کیس میں ایسا ہی کرنا چاہیے ۔ حکام نے کہا کہ فی الحال پاکستان پر کسی قسم کی پابندیاں نہیں لگائی جارہیں لیکن اگر معاملات پوائنٹ آف نوریٹرن تک پہنچ گئے تو پاکستان کو دباؤ میں لانے کے لیے اس طرح کے اقدامات خارج ازامکان نہیں، امریکی قومی سلامتی سے متعلقہ حکام نےکہا کہ انہیں یقین ہے کہ اسلام آباد اورواشنگٹن کے درمیان حالیہ مذاکرات میں امریکہ مخالف جذبات کو کسی حد تک ٹھنڈا کیا گیا ہے ۔
مزیدخبریں