ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کی پیش گوئی کرنے والے طوطے کو اُس کے بھارتی مالک نے شیوسینا کے ڈر سے مارڈالا۔

بھارت میں ایک نجومی نے مالی نامی طوطے سے کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار گیارہ کی فاتح ٹیم کا قرعہ نکلوایا ۔ طوطے نے جب ایک بار پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کی تو اس نے طوطے کو دوبارہ کارڈ اٹھانے کو کہا ، اس بار بھی طوطے نے پاکستان کا کارڈ اٹھا لیا ۔ تیسری بار بھی طوطے نے کسی اور ملک کو فاتح قرار دینے کی بجائے پاکستان کو ہی فاتح قرار دیا ۔ بابا کے نام سے مشورنجومی اس صورتحال پر خوف زدہ ہوگیا اوراُس نے اپنے قیمتی طوطے کو مارڈالا۔
نجومی نے اپنے طوطے کو صرف اس خوف سے ماردیا کہ اگر اس پیشگوئی کا بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا کو پتا چل گیا تو وہ اسے بھی قتل کردے گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نام نہاد جمہوریت کا دعوے دار بھارتی میڈیا بھی اس اہم خبر کوچُھپانے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن