ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی عبرت ناک شکست پرشائقین کرکٹ نے کپتان شکیب الحسن کے گھر پر حملہ کردیا،کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے

Mar 06, 2011 | 02:49

سفیر یاؤ جنگ
مقامی میڈیا کےمطابق موٹر سائیکلوں پر سوارمتعدد مشتعل نوجوان مقامی وقت کےمطابق رات آٹھ بجے کے قریب قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان شکیب الحسن کی ماگورا میں واقعہ رہائش گاہ کے باہرجمع ہوگئے۔ نوجوانوں نے ڈبل سٹوری عمارت پر پتھر برسائے اور کپتان کے بیڈ روم کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے۔
شیکب الحسن کے والد مشرور رضا کا کہنا ہےکہ وہ مسجد میں نماز پڑھ رہے تھے جب انہوں نے سُنا کے بعض نامعلوم افراد نے اُن کے گھر حملہ کردیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں گھر کا کوئی فرد زخمی نہیں ہوا۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی لیکن اُس وقت تک حملہ آور فرار ہوچکے تھے۔ پولیس انچارج کے مطابق قومی کرکٹر کی رہائشگاہ پر اب سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئیے ہیں۔
مزیدخبریں