افغانستان: نیٹو فوجی سمیت 13ہلاک‘بچوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کی تشویش

واشنگٹن + کابل (نیوز ایجنسیاں + ریڈیو نیوز) اقوام متحدہ نے افغانستان مےں 9بچوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکی و نیٹو فورسز سے فضائی حملوں پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ سفارتکار رادھیرکاکومارس نے کہا احتیاط کی جائے۔ ادھر بم دھماکوں اور جھڑپوں مےں نیٹو فوجی سمیت 13افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کرزئی کے 2قریبی ساتھیوں نے بھی یہاں مستقل امریکی فوجی اڈے کی حمایت کر دی۔ برطانوی اخبار کے مطابق افغان بچے خودکش حملے کا کھیل کھیلنے مےں دلچسپی لینے لگے نیٹ پر تصویر نے سب کو حیران کر دیا جس مےں ”بمبار“ مشن پر جانے سے قبل دوستوں سے مل رہا ہے دریں اثنا بچوں کے تحفظ کی تنظیم نے تشویش کا اظہار کرتے کہا خودکش بمبار بچوں کے آئیڈیل بن گئے۔

ای پیپر دی نیشن