تربیلا اورمنگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی کے باعث لوڈشیڈنگ کے دوارانیے میں مزیداضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔

پانی کی آمد میں کمی کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کل تک ایک ہزارتین سواٹھہتر فٹ کے ڈیڈ لیول پرآجائے گی۔ اس وقت ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے محض تین فٹ بلند ہے جبکہ ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ سینتیس ہزارکیوسک رہ گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد اٹھائیس ہزاردوسوتیرہ کیوسک جبکہ اخراج تیس ہزار کیوسک ہے ۔ ادھر منگلا ڈیم میں اس وقت پانی کی سطح ایک ہزار ستر فٹ ہے جوایک ہزارچالیس فٹ کے ڈیڈ لیول سے تیس فٹ بلند ہے جبکہ ڈیم میں قابل استعمال پانی کاذخیرہ دولاکھ انہتر ہزار کیوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد چوبیس ہزار تین سوکیوسک اور اخراج چالیس ہزار کیوسک ہے،ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ بتدریج کم ہونے سےبجلی کی پیداوار میں مزید کمی اور لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن