سپريم کورٹ نے بينظيربھٹوکے سابق پروٹوکول آفيسراسلم چودھری کی درخواست پرکیس کے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔پرویز مشرف کو جاری نوٹس کی تعمیل نہ ہونے پر عدالت عظمی نے نوٹس ان کی رہائش گاہ کے باہر چسپاں کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے نوٹس چک شہزاد میں سابق صدر کے فارم ہاؤس کے باہر لگادیا گیا ہے۔نوٹس میں پرویز مشرف کو اپنے اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔