کراچی اسٹاک مارکیٹ میں محدود تیزی رہی ،ہنڈریڈ انڈیکس تیرہ ہزارتین سوپوائنٹس کی سطح برقراررکھنے میں کامیاب رہا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازگرین نمبرز سے ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس زبردست اتارچڑھاؤ کی زد میں رہا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چھیالیس پوائنٹس اضافے کے بعد تیرہ ہزارتین سوچوبیس پوائنٹس پربند ہوا۔مجموعی کاروباری حجم پچیس کروڑشئیرزسے تجاوزکرگیا۔ نیشنل بینک کی جانب سے آج اپنے شئیرزہولڈرزکو ساڑھے سات روپے نقد منافع اوردس فیصد بونس شئیرزدینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ جس کے سبب آج کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ سودے نیشنل بینک کے شئیرز میں ہوئے۔کاروبار کےاختتام پر سیمنٹ ،ریفائنری اور فرٹیلائزر اسٹاکس میں پرافٹ ٹیکنگ نے تیزی کو محدود کیا۔دوسری جانب لاہورسٹاک مارکیٹ میں آج ملا جلا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس انڈیکس اعشاریہ چار چھ پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ تین ہزار پانچ سو بتیس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں ایک سو چار کمپنیوں کے تہتر لاکھ اناسی ہزار آٹھ سو چار حصص کا کاروبار ہوا۔ اٹھایئس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، چوبیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ باون کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن