غیرملکی خبررساں ایجنسی نے دعوٰی کیا ہے کہ ایران عالمی جوہری ایجنسی کو پارچن ملٹری کمپلیکس کا دورہ کرانے پر تیار ہوگیا

Mar 06, 2012 | 22:14

سفیر یاؤ جنگ
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عالمی جوہری ایجنسی کو یقین ہے کہ ایران پارچِن ملٹری کمپلیکس میں ایٹمی ہتھیار تیارکررہا ہے۔ گذشتہ ماہ ائی اے ای اے نے تہران میں اعلٰی سطح کے اجلاس میں پارچِن ملٹری بیس کی رسائی کا مطالبہ کیاتھا، تاہم ایران نے اسے اجازت دینے سے انکار کردیاتھا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کے ویانا میں موجود سفارتکارکا کہنا تھا کہ پارچِن ملٹری سائیٹ ہے جس وجہ سے اس کے معائنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، تاہم اب ایران اس کا معائنہ کرانے کے لئے تیار ہے۔
مزیدخبریں