لاہور (کامرس رپورٹر) پلاسٹک امپورٹرز اور مینوفیکچررز نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران سے پلاسٹک مولڈنگ کمپاﺅنڈ کی سمگلنگ روکنے کے لیے فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو کاروبار بند کرکے دھرنا دیا جائے گا۔ نو رُکنی وفد نے لاہور چیمبر کے صدر عرفان قیصر شیخ سے ملاقات کی اور انہیں نقصانات سے آگاہ کیا۔