ہوانا (نیٹ نیوز) کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں 15 ویں سالانہ سگار میلے کا زور و شور سے آغاز ہو گیا ہے۔ نہایت عمدہ معیار کی بدولت ہوانا کے سگار دنیا بھر میں مشہور ہیں اسی لحاظ سے یہ فیسٹیول بھی سگار کے شوقین افراد کے لئے نہایت کشش کا حامل ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا سگار فیسٹیول مانے جانے والے اس میلے میں سگار کی فروخت سے لے کر بہترین سگار بنانے پر ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ اس سال سگار میلے میں دنیا بھر کے 80 ممالک سے 1 ہزار سے بھی زائد افراد کی شرکت متوقع ہے تاہم عام افراد کے لئے اس فیسٹیول میں جانا آسان نہیں کیونکہ اس کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار ڈالر سے بھی زائد رکھی جاتی ہے۔
ہوانا میں 15 ویں سالانہ سگار میلے کا آغاز
Mar 06, 2013