رائے ونڈ (نامہ نگار) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پی کے سردار اسلم رئیسانی کے بھائی نوابزادہ حاجی لشکرئی رئیسانی نے سینکڑوں مزید ساتھیورں کی آج مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ نوازشریف فارم کی جانب آتے ہوئے لشکری رئیسانی نے میٹرو بس منصوبہ کو دیکھ کر کہا یہ کسی عجوبہ سے کم نہیں۔ گذشتہ روز صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور نے شہباز شریف کی طرف سے ان کا ایئرپورٹ پر پھول پیش کرتے ہوئے استقبال کیا جس کے بعد مہمانوں کو پی سی ہوٹل میں لے جا کر وارم اپ کرایا گیا۔
میٹرو منصوبہ عجوبہ سے کم نہیں، مزید سینکڑوں ساتھی آج مسلم لیگ ن میں شامل ہوں گے: لشکری رئیسانی
Mar 06, 2013