شکارپور + جیکب آباد (آئی این پی) بم دھماکے میں زخموں کی تاب نہ لا کر جاںبحق ہونے والے درگاہ غازی غلام شاہ کے گدی نشین سید حاجن شاہ بخاری کو سپرد خاک کر دیا گیا، حاجن شاہ کی موت کے خلاف شکار پور، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز اور کندھکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں مختلف تنظیموں کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا اور شٹر ڈاو¿ن ہڑتال اور سڑکوں سے ٹریفک غائب رہی۔ ان کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
گدی نشین حاجن شاہ بخاری سپرد خاک، سندھ کے کئی شہروں میں ہڑتال
Mar 06, 2013