سردارلطیف کھوسہ پیپلز پارٹی کے مرکزی الیکشن سیل انچارج مقرر

Mar 06, 2013

لاہور (نوائے وقت نیوز) سابق گورنر پنجاب سردارلطیف کھوسہ کو پیپلز پارٹی کے مرکزی الیکشن سیل کا انچارج بنا دیاگیاہے۔سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کویہ ذمہ داری گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری نے گورنر ہاﺅس لاہورمیں ہونےوالی ملاقات میں سونپی،سردار لطیف کھوسہ آئندہ عام انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی کی تیاریوں اورپارٹی قیادت سے رابطوں کے علاوہ امیدواروں کی نامزدگیوں میں بھی مشاورت کریں گے۔

مزیدخبریں