لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان آرمی اتھلیٹکس چیمپئن شپ ٹین کور راولپنڈی زون نے جیت لی۔ محفوظ شہید گیریڑن سپورٹس کمپلیکس کینٹ میں آرمی اتھلیکٹس چیمپئن شپ کے آخری روز ہونیوالے مقابلوں اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل مقصود احمد تھے۔ چار سو میٹر ہرڈل ریس میں کوئٹہ زون کے نائیک نوکر حسین نے کامیابی حاصل کی جبکہ ریلے ریس میں ٹین کور راولپنڈی زون کے اتھلیٹس نے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سو میٹر ریس میں ٹین کور کے حوالدار عمران خان، چار سو میٹر ریس میں ملتان زون کے لانس نائیک محمد یاسر، تین ہزار میٹر میں ملتان زون کے نائیک عدنان جبکہ پانچ ہزار میٹر میں بہالپور زون کے سپاہی اسرار محمد نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ تین گولڈ میڈل جیتنے پر ٹین کور کے حوالدار عمران خان کو چیمپئن شپ کا بہترین اتھلیٹ قرار دیا گیا۔ ہائی جمپ مےں راولپنڈی زون کے حولدار انور خان فاتح رہے۔ پول والٹ مےں بھی راولپنڈی کے نائےک عدنان انجم پہلے نمبر پر رہے۔ لانگ جمپ مےں کوئٹہ کے نائےک رےاض نے پہلی پوزشےن حاصل کی۔ ڈسکس تھرو مےں راولپنڈی کے نائےل اےم شمشاد فاتح رہے۔ انہوں نے 51.68 مےٹر فاصلے کے ساتھ نےا رےکارڈ بھی قائم کےا۔ ہےمر تھرو مےں منگلہ کے محمد شکےل نے کامےابی حاصل کی۔ شاٹ پٹ مےں راولپنڈی کے حوالدار اشرف علی نے پہلی پوزشےن حاصل کی۔ جےولےن تھرو کا اےونٹ منگلہ کے محمد عرفان کے نام رہا۔ کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل مقصود احمد نے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے۔
آرمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ راولپنڈی زون نے جیت لی
Mar 06, 2013