ٹی ٹونٹی : حفیظ، عمرگل کی بہترین کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی

Mar 06, 2013

کراچی (سپورٹس ڈیسک) ٹی 20 میچ میں پاکستان سے بدترین شکست کے بعد جنوبی افریقی ٹیم شدید صدمے کا شکار ہے۔ امت کی رپورٹ کے مطابق حریف ٹیم کافی دبا¶ میں نظر آ رہی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کے سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ پر دبا¶ برقرار رکھنا ہو گا۔ اچھے ٹیم ورک سے پاکستان ون ڈے سیریز اپنے نام کر سکتا ہے۔ ٹی 20 کے کپتان محمد حفیظ اپنی سربراہی میں کھیلے جانیوالے میچ میں 86 رنز کی شاندار کارکردگی اور ٹیسٹ سیریز میں مصباح الحق کی کپتانی میں انتہائی ناقص کھیل پیش کرکے کرکٹ حلقوں میں موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ سیریز میں بری طرح ناکامی کے بعد مصباح کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ جلد کر لیا جائیگا جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں بھی تبدیلی کا امکان ہے جوکہ مستقبل میں محمد حفیظ کیلئے بڑے خطرے کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔ آئی سی سی رینکنگ میں عمر گل ٹی 20 میچز میں 74 وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ سعید اجمل 73 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے ٹی 20 کیرئیر کی تباہ کن با¶لنگ کرتے ہوئے 2.2 اوورز میں 6 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

مزیدخبریں