شیو سینا نے وزیر اعظم پرویز اشرف کے 9مارچ کے دورہ بھارت کی شدید مخالفت کر دی

 نئی دہلی (اے ایف پی) انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا نے پاکستانی وزیر اعظم کے دورے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جنوری میں لائن آف کنٹرول پر مارے گئے بھارتی فوجی کا سر لائے بغیر راجہ پرویز اشرف کو دورے کی اجازت نہ دی جائے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ہفتے کے روز ایک روزہ نجی دورے پر بھارت جائیں گے۔ جہاں وہ اجمیر شریف میں صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے مزار پر حاضری دینگے۔ پاکستان اور بھارت کے سرکاری ذرائع نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم 9مارچ کو اہلخانہ اور بعض سرکاری افسران کے ہمراہ بھارت جائیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ مکمل نجی اور روحانی دورہ ہو گا، راجہ پرویز اشرف کی دورے کے دوران کسی بھارتی سیاسی رہنما سے ملاقات نہیں ہوگی۔ تاہم دورے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...